جمعہ 26 اپریل 2024

پروموشن الاؤنس سے متعلق کیس میں پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواکے رہائشی کے پروموشن الاؤنس سے متعلق کیس میں پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق خیبرپختونخواکے رہائشی کے پروموشن الاؤنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ کواختیارنہیں تنخواہیں یاالاؤنس بڑھانے کاحکم دے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ الاو¿نس حکومت طے کرتی ہے عدالتیں نہیں،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعدصوبوں کواختیار حاصل ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ سپریم کورٹ کاکام نہیں کہ وہ دیکھے کون کیاکررہاہے کیانہیں؟ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت کے پاس بجٹ کم ہے۔

حکومت آئی ایم ایف سے قرض لےکرتنخواہوں میں لگادیتی ہے،حکومت کے پاس کوئی کام کرنے کیلئے پیسے نہیں ہوتے،خیبرپختونخوامیں ساراایشین ڈویلپمنٹ بینک کاپیسہ ہے، خیبرپختونخواحکومت سے پوچھ لیں کتناپیسہ تنخواہوں میں بانٹا۔

Facebook Comments