جمعہ 26 اپریل 2024

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کا بیان :الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان اور حکومتی اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرکریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کےبیان اور سینیٹ الیکشن میں حکومت کی طرف سے اعتراضات کا جائزہ لیاجائےگا۔

اس سے قبل سینیٹ انتخابات میں ہونے والے اپ سیٹ کے بعد وفاقی وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن وفاقی وزراکےبیانات کانوٹس لے لیا تھا اور پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’سپریم کورٹ نےآپ کوموقع دیا مگر کیا وجہ تھی جو 1500بیلٹ پیپرز پر بار کوڈنگ نہیں کی جاسکی، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، میں نے سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کردی تھی‘۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ ’سینیٹ انتخابات سےجمہوریت اوپر گئی یانقصان ہوا، قوم پیغام دیتی ہےکہ کرپشن کرنے والا ہم میں سےنہیں تو الیکشن کمیشن نے پیسے تقسیم کرنے والی ویڈیوکی تحقیقات کیوں نہیں کیں؟ یوسف رضاگیلانی پیسےچلا کر سینیٹر بنے گا تو کیا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوپائے گا؟‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن نے ووٹ بیچنے والےمجرموں کو بچالیا کیونکہ پوری قوم نے دیکھا کہ ایک شخص پیسے کا استعمال کر کے جیت گیا ‘۔

Facebook Comments