جمعہ 26 اپریل 2024

تھائی لینڈ‌ کے وزیراعظم نے سوال پوچھنے پر صحافیوں پر سینیٹائزر چھڑک دیا

بنکاک(دھرتی نیوز ڈیسک)  تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چن اوچا نے صحافیوں کی جانب سے تلخ سوالات پوچھے جانے پر ان پر سینیٹائزر چھڑک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چن اوچا پریس کانفرنس کے دوران اچانک صحافیوں پر سینیٹائزر کا اسپرے کرنے لگے جس پر صحافی حیران رہ گئے۔

صحافیوں نے جیسے ہی تھائی وزیراعظم سے کابینہ میں ممکنہ تبدیلی پر سوالات کیے تو وزیراعظم پریشان ہوگئے اور جواب دینے کی بجائے سینیٹائزر کا اسپرے کرکے سوال سے جان چھڑائی۔

 

بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی وزیراعظم گھبراہٹ کا شکار نظر آئے اور بلند آواز میں گفتگو کرتے رہے اور اختتام پر اپنے ہاتھوں کو سینیٹائزر سے دھوتے ہوئے واپس چلتے بنے۔

آرام دہ اور پرسکون زندگی کے لیے شہرت رکھنے والے وزیراعظم پریوت چن اوچا سابق فوجی چیف ہیں جو میڈیا سے گفتگو میں بعض اوقات مضحکہ خیز انداز رویہ رکھتے ہیں اور صحافیوں پر تنقید بھی کرتے رہتے ہیں۔

Facebook Comments