جمعہ 26 اپریل 2024

بھارتی شرپسندوں نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ بھی توڑ دیا

نئی دہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)انتہا پسند بھارتیوں نے اسکول میں نصب مہاتما گاندھی کے مجمسے کو توڑ دیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

دھرتی نیوز کے ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں انتہا پسندی کا یہ واقعہ رونما ہوا جس میں ناتھو رام گوڈسے کے نظریے کے حامل افراد نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ بھی توڑ دیا۔

واقعہ گزشتہ شب اسکول میں لگے مجسمے کے ساتھ پیش آیا، جس پر کانگریس کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ گاؤں گوجربرڈیا کے سرکاری پرائمری اسکول میں رات کو گاندھی جی کی مجسمہ توڑ کر نامعلوم لوگوں کے ذریعہ نیچے پھینکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجمسہ توڑنے والے گوڈسے کے نظریے کے حامل ہیں، واضح رہے کہ ناتھو رام گوڈسے نے مہاتما گاندھی کو گولی مار قتل کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔

Facebook Comments