ھفتہ 27 اپریل 2024

بنگلہ دیش کا رواں سال پر یمیئر لیگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا، وجہ کورونا وائرس نہیں بلکہ۔۔

ڈھاکہ (دھرتی نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے رواں سال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نہ کرانے اعلان کر دیاہے ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث ایونٹ اس سال نہیں کروایا جائے گا جبکہ آٹھ ٹیموں کا ایونٹ رواں سال کے ڈومیسٹک کیلنڈر میں بھی شامل نہیں ہے ۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاکہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے دورے کی وجہ سے نومبر میں قومی کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں ۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا انعقاد اب آئندہ سال ہی ممکن ہو سکے گا ، بی پی ایل اگلے سال 14 جنوری سے 18 فروری تک کھیلی جائے گی ۔

Facebook Comments