جمعہ 26 اپریل 2024

معروف ادا کارمعمر رانا کی والدہ کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں

لاہور (دھرتی نیوز) معروف ادا کار معمررانا کی والدہ اورسابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ کورونا وائرس کے باعث انتقا ل کر گئیں۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق معمر رانا کی والدہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھیں، ان کا علاج سرجی میڈ ہسپتال میں جاری تھا، آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں، فلمی حلقے نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔معمر رانا کی بیٹی ریا رانا نے تصدیق کی ہے میری داد ی اب نہیں رہی۔

Facebook Comments