جمعہ 26 اپریل 2024

بابر اعظم کو سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر اعتراض تھا ؟ نجی نیوز چینل کا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(دھرتی نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں  کہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے کچھ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر بابراعظم ناراض تھے اور انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کو واضح کیا تھا کہ وہ ڈمی کپتان نہیں بنیں گے ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق بابراعظم نے پی ایس ایل 6 میں شاہنواز دھانی کو کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ باولر کو اتنی جلدی ٹیم میں نہیں لایا جانا چاہیے اس کے لیے فاسٹ باولر کو متواتر ڈومیسٹک فارمیٹ میں کرکٹ کھیلنی چاہیے ،پی ایس ایل کی بنیاد پر باولر کو ٹیم میں لانا ٹھیک نہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے محمدوسیم جونیئر کو بھی وقت سے پہلے ٹیم میں شامل کیے جانے پر حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آل راونڈر قومی ٹیم کا بڑا ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں جلد از جلد ٹیم میں نہ لایا جائے،نسیم شاہ اس کی بہترین مثال ہیں۔

Facebook Comments