جمعہ 26 اپریل 2024

کورونا کی60 کے قریب قسموں کی شناخت ہوچکی،برطانوی وائرس تیزی سے پھیلتا ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکاکہناہے کہ برطانوی وائرس تیزی سے پھیلتا ہے،کورونا کے برطانوی وائرس کی رفتار60 سے 70 فیصد تیز ہے۔

   دھرتی نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وائرس میں وقت کے ساتھ تبدیلیاں آتی رہتی ہیں ،کورونا کی 60 کے قریب قسموں کی شناخت کی جاچکی ہے،کورونا کی پہلی لہر کی نسبت اس وقت حکومت کا ایکشن بہت کم ہے، کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے،انکاکہناتھا کہ کورونا ویکسین محفوظ ہے ،ہم نے اپنے بزرگو ں کو بھی چین کی ویکسین لگوائی ہے ۔

Facebook Comments