ھفتہ 18 مئی 2024

ہر قسم کے سردرد منٹوں میں ختم کرنے کا بہترین طریقہ سرد رد کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے

دنیا بھر میں سر کے درد کا عارضہ موجود ہے۔ اس کا تعلق عمر سے ہے اور نہ ہی صنف سے۔ کبھی پورا سر درد سے چکرانے لگتا ہے تو کبھی سر کے کسی مخصوص حصے میں درد اٹھتا ہے۔سر کا درد جسمانی خلل، بلڈ پریشر یا ڈپریشن سے ہوتا ہے۔سعودی عرب کے میگزین الرجل میں سر کے درد سے متعلق سائنسی رپورٹ شائع کی گئی ہے۔

سر کا درد کتنی قسم کا ہے، کیوں ہوتا ہے اور اس کا علاج کیا ہے، ان تمام سوالات کے جوابات اس رپورٹ میں دیے گئے ہیں۔سر درد ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ پریشانی اور ٹینشن کی وجہ سے سر درد ہر کسی کو بھی ہو سکتا ہے۔ کبھی آپ نے زیادہ کام کر لیا‘ زیادہ بحث کر لی تو سر درد ہو گیا۔ سر درد سے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ یہ پریشانی والی بیماری نہیں ہے۔ سر درد ایک عارضہ ہے لیکن بہت آرام سے اس کا علاج ہو جاتاہے۔ دماغ کے اندر خ و ن کی کچھ نسیں کھل جاتی ہیںاور خ و ن کا بہائو بڑھنے سے پریشر بڑھ جاتا ہے توسردرد شروع ہوجاتا ہے۔ دوائیوں سے سردرد کنٹرول ہوجاتا ہے۔ سردرد کی دوائی بھی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کھانی چاہیے۔ ہمارے ہاں سردرد کو بیماری سمجھا نہیں جاتا۔ سردرد میں ڈسپرین کھانے سے کچھ لوگوں کو نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

مثلاً معدہ خراب ہوجاتا ہے اور اس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ سر درد کی ایک قسم درد شقیقہ ہے جو بدقسمتی سے جو مردوں کی نسبت خواتین میں بہت عام ہے۔ دنیا میں بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جو خواتین میں کم ہیں اور بہت سی ایسی بیماریاں ہیں جو مردوں میں کم ہیں۔ مثلاً فالج کا مرض مردوں میں زیادہ اور خواتین میں کم ہوتا ہے۔ درد شقیقہ کا مرض 18‘ 19 سال کی عمر میں شروع ہوتا ہے اور 40‘ 50 سال کی عمر تک چلتا ہے۔ آپ دوائی کھاتے رہیں آپ ٹھیک رہیں گے۔سر میں درد دانتوں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ جبڑے میں تکلیف یا دانتوں میں دکھن کے باعث سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔

کمپیوٹر کے سامنے زیادہ دیر تک غلط طریقے سے بیٹھنے یا جوڑوں کی سوزش یا رات کے وقت دانت بجنے کی وجہ سے بھی یہ درد ہوتا ہے۔ اس کی تشخیص آسانی سے ہوجاتی ہے۔ تناؤ میں تخفیف اور جبڑے کے علاج سے سر کا یہ درد ختم ہوجاتا ہے۔نماز دین کا ستون ہے اگر آپ سر کے درد کے عارضے کا شکار ہیں تو آپ لمبا سجدہ کریں تو اس سے بھی اس عارضے میں کافی حد تک آفاقہ ہوتا ۔ اس کے علاوہ معدے کی تیزابیت کیوجہ سے گیس پیدا ہونے سے سرمیں درد کی وجوہات ہوسکتی ہیں اس لیے کھانا جب بھی کھائیں چبا چبا کر کھائیں تاکہ معدہ اس کو ہضم کرسکے ۔

Facebook Comments