ھفتہ 18 مئی 2024

پرانے سے پرانے دمہ کا مرض ختم

دمہ پھیپھڑوں میں موجود نالیوں کے کمزور اور باریک ہونے کے سبب سانس لینے میں دشواری کو کہا جاتا ہے اس کے علامات میں سانس لیتے وقت سیٹی کی آواز آنا سانس لینے میں دشواری ہونا سانس کا پھول جانا اور نیند میں بے چینی ہونا شامل ہے دمہ بہت سی وجوہات سے ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کو یہ مرض ورثے میں ملتا ہے اس کے

علاوہ موسمیاتی تبدیلی دھول مٹی اور فضائی آلودگی کے سبب سانس کی نالیوں میں انفیکشن شامل ہو سکتی ہے ایلوپیتھی میں دمہ کا کوئی خاطر خواہ علاج موجود نہیں صرف علم طب میں اس بیماری کا علاج ممکن ہے اس کے لئے بہت ہی آسان اور مفید ٹوٹکہ پیش کیا جارہا ہے جس سے انشاء اللہ پندرہ دن کے اندر آپ کو واضح فرق نظر آئے گا اور اس ٹوٹکے متواتر استعمال سے دمہ کی شکایت بالکل دور ہوجائے گی۔آپ نے پانچ عدد انجیر لینے ہیں اور آدھا کلو پانی میں ڈال کر بوائل کر لینے ہیں جب پانی آدھا کپ رہ جائے تو پانی پی لینا ہے اور انجیر کھا لینی ہے . انشاء اللہ پندرہ دن میں دمہ کی شکایت دور ہوجائے گی۔دمہ ہمارے ملک کی عام بیماریوں میں سے ایک ہے اس کے تین بڑے اسباب ہوتے ہیں الرجی جراثیم کا حملہ اور نفسیاتی عوامل الرجی بے شمار اشیا کی وجہ سے ہوسکتی ہے. ان میں گرد،پھولوں کا بور،حیوانی بال بالخصوص گھوڑے اور بلی کے بال اور بالعموم کتے بھیڑ بکری کے اور انسانی بال سوتی اونی اور ریشمی کپڑے کے کارخانوں سے اُڑنے والا

رﺅاں خوشبوئیں گندم باجرا مکئی اور چاول وغیرہ کے بھٹوں کا بور سانس کے راستے مریض کے جسم میں داخل ہوکر الرجی پیدا کرسکتے ہیں جس کا اظہار دمے کے دورے کی صورت میں ہوتا ہے مچھلی انڈا گوشت دودھ اسپرین وغیرہ کھانے سے بھی الرجی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ پنسلین انسولین اور سائٹامین کے ٹیکے بھی الرجی کا سبب بن سکتے ہیں موسم کی اچانک تبدیلی سخت سردی ،سخت گرمی یا تیز دھوپ بھی دمے کا سبب بن سکتے ہیں جراثیمی دمہ بھی ایک قسم کی الرجی ہی کی وجہ سے ہوتا ہے ہمارے جسمانی دفاع کو توڑتے وقت بے شمار جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں اور ان کے ٹوٹ پھوٹ جانے سے حاصل ہونے والا موادالرجی کو جنم دیتا ہے اس طرح ناک منہ گلے اور پھیپھڑوں کی بیماریاں بھی دمے کے اسباب میں نفسیاتی عوامل کو اہم حیثیت حاصل ہے تمام مذکورہ بالا اسباب ہر آدمی پر ایک جیسا اثر نہیں کرتے بلکہ ہر شخص ان میں سے چند خاص اسباب سے الرجک ہوتا ہے مراض کے لیے ان اسباب سے الرجک ہوتا ہے مریض کے لیے ان اسباب کا پتا

لگانا عموماً مشکل نہیں ہوتا یہ چیز علاج میں ضرور مدنظر رکھی جانی چاہیے عموماً دمے کے دورے سے دو تین گھنٹے پہلے مریض بے چینی محسوس کرتا ہے اور اس کی ناک میں یا ٹھوڑی پر کھجلی محسوس ہوتی ہے وہ نفاہت محسوس کرتا ہے لیکن یہ سگنل ہر بار دیکھنے میں نہیں آتے اور ہر مریض کے لیے مختلف ہوسکتے ہیں دمہ کا دورہ عموماً رات کو نیند کی حالت میں پڑتا ہے مریض گلا گھٹتا ہوا محسوس کرتا ہے سانس پھول جاتی ہے مریض کو سانس لینے میں کافی دقت پیش آتی ہے وہ لمبی سی سانس اندر کھینچتا ہے اور جلدی سے پھیپھڑوں کی سانس باہر نکال دیتا ہے سانس کے ساتھ پیدا ہونے والی آواز کافی دور تک سنی جاسکتی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Facebook Comments