ھفتہ 04 مئی 2024

جگر،مثانہ او ر معدہ کی گرمی ،پیشاب کے قطروں کا علاج

آج ہم آپ کو جگر معدہ اور مثانہ کی فالتو گرمی سے نجات حاصل کرنے کا بہت آسان اور سادہ انتہائی موثر ترین نسخہ بتانے جارہے ہیں۔ معدہ کی تیزابیت اور جلن کو منٹوں میں دور کرتا ہے ۔ سینے میں جلن ہوتی ہو گلے میں جلن رہتی ہے معدہ کی گرمی کے باعث منہ میں چھالے کی شکایت عا م رہتی ہو منہ کا ذائقہ کڑوا رہتا ہے یا منہ میں بدبو آتی ہو تو ایسے میں اس نسخہ کا استعمال کرنے سے فی الفور یہ شک.ایات دور ہوجاتی ہیں۔

جن لوگوں کے ہاتھ پاؤں جلتے ہیں ہاتھوں کی ہتھیلی میں سے یا پاؤن کے تلوں میں سے آ.گ سی نکلتی محسوس ہوتی ہے ۔ آنکھیں جلتی رہتی ہیں دماغ میں سینکھ نکلتا محسوس ہوتا ہے ایسے لوگوں کیلئے یہ ایک بہترین تحفہ ہے ۔ اسی طرح جن لوگوں کو جگر کی گرمی کا مسئلہ ہے جسم میں سفرا کی زیادتی پائی جاتی ہے ۔ناخنوں اور آنکھوں کی رنگت زرد دکھائی دیتی ہے ۔ جلد پر زردی اور پیلا پن نظر آتا ہے ۔ چہرہ بھی زرد اور جھریوں سے بھرپور نظر آتا ہے ۔ مثانہ کی گرمی کے باعث چھوٹا پیشاب پیلا اور ج.ل کر آتا ہے یا پیشاب کے ساتھ قطرے آتے ہیں تو ایسے لوگوں کو بھی سادہ سے نسخہ کے استعمال سے مکمل فائدہ ہوجاتا ہے ۔ اس نسخہ کو تیار کرنے کیلئے 100گرام سونف ، 50گرا م خشک دھنیااور 10گرام چھوٹی الائچی کے دانے نکال کر ان تینوں چیزوں کو پیس کر رکھ دیں ۔معدہ جگر اور مثانہ کی گرمی کا بہترین نسخہ تیار ہوجائیگا

اس کے استعمال کا دوران آپنے تمام تلی ہوئی چیزیوں سے فاسٹ فوڈ جنک فوڈ زیادہ تیز مرچ مصالحے دار چیزوں سے تمباکو نوشی سے پرہیز رکھنا ہے ۔گوشت انڈے مچھلی کا استعمال بھی کم کریں صبح کے ناشتے میں جو کا دلیہ یا ساگو دانہ کی کھیر بنا کر استعمال کریں اس سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔سبزیوں میں سے کدو اور طوری کا استعمال ضرور کریں۔ گاجر مولی اور کھیرے کو سلاد کے طور پر کھائیں۔ گاجر کا جوس ایک گلاس روزانہ پینا انتہائی مفید ہے ۔ ایک عدد انار روزانہ کھائیے سستے پھلوں میں سے امرود کا استعمال کرنا بہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔

ان چیزو ں کے استعمال کرنے کیساتھ اس نسخہ کو بھی استعمال کریں تو ہفتے بھر میں ہی آپ کو معدہ جگر اور مثانہ کی گرمی ہاتھوں پیروں کی جلن جیسے مسائل سے نجات مل جائیگی ۔ اس کو صبح شام دو بار استعمال کرنا ہے ایک چھوٹا چمچ صبح ناشتے سے آدھاگھنٹہ پہلے استعمال کریں اور ایک چمچ رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے تازہ پانی کے ہمراہ استعمال کریں کچھ دنوں کے مسلسل استعمال سے آپ کو بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے ۔

Facebook Comments