ھفتہ 18 مئی 2024

ادرک اور سونف کی چائے استعمال کرنے سے فائدہ ہوسکتا ہے

غذائیت اور فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی ادرک انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ادراک معدے کے السر کو ختم کرنے کے لئے بھی بہت مفید ہے، السر معدے میں زخم کرتے ہیں جس سے انسانی صحت کے لئے بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔اس کے علاوہ سونف ایک نہایت ہی مفید غذا ہےاس کا شمار بیجوں میں کیا جاتا ہے ۔

سونف کو فارسی میں بادیان،عربی میں راز یانج اور اگریزی میں میٹھا جیرا بھی کہا جاتا ہے ۔اس کا رنگ سبزی زرد مائل اور ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔سونف گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے کے لئے بہت موثر غذا سمجھی جاتی ہے ۔سونف میں زنانہ ہارمون ،ایسٹرجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے ،اس لحاظ سے یہ خواتین کے لئے انتہائی فائدے مند ہوتی ہے۔سونف نظام ہاضمہ کو بہترکرتا ہے ۔ادرک اور سونف سے ایک قہوہ جس کے طبی فوائد اور اس کو تیار کرنے کے بارے میں بتائیں گے ۔ ادرک اور سونف سے تیار ہونیوالا قہوہ بہت سے فوائد رکھتا ہے ۔ پیٹ کی اکثر تکالیف کیلئے موثر ثابت ہوتا ہے ۔ معدہ اور پیٹ میں اگر گیس کی زیادتی ہو تو اس قہوہ کے استعمال سے بہت جلد آرام آجاتا ہے ۔ آنتوں میں جلن اور خراش ہو اسی جلن اور خراش کے باعث پیچش لگ جائیں تو یہ قہوہ فوراً کنٹرول کرتا ہے ۔

اس کے علاوہ چھوٹے پیشاب کا زردی مائل اور جل کر آنا پیشاب کی نالی میں خراش پیشاب پیپ خارج ہونا اس کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے ۔ جگر کی سوزش اور ورم کیوجہ سے اگر یرقان کی شکایت ہو جگر ٹھیک طرح سے خ و ن پیدا نہ کرتا جلد کا رنگ پیلا پڑ جائے آنکھوں کی رنگت زرد ہوجائے تو اس قہوہ کو استعمال کرنے سے بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے ۔ جسم کے کسی حصے میں سوزش اور ورم ہو تو اسے دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ ایسی خواتین جنہیں گردہ مثانہ یا رحم کے ورم کیوجہ سے موٹاپا کی شکایت ہو تمام جسم پر سوجن آنے لگے ایسی خواتین کو یہ قہوہ استعمال کرکے اس قسم کے موٹاپے سے نجات مل سکتی ہے ۔ جن مریضوں کو دل میں گھبراہٹ اور بے چینی محسوس ہوتی ہے جکڑن محسوس ہوتی ہو دل رک رک کر چلتا ہو ایسے مریض بھی اس قہوے کے استعمال سے مستفید ہوسکتے ہیں

اس کے علاوہ پھیپھڑوں کی صفائی کرتا ہے جگر سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے گردوں او رمثانہ کو صاف کرتا ہے انتہائی مفید چیز ہے اس کے زبردست فوائد اور نتائج ہیں مختلف بیماریوں میں اسے مناسب ادویہ کے ہمراہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ آخر میں اس قہوہ کو تیار کرنے کی ترکیب بتاتے دیتے ہیں آپ نے ادرک ، سونف دونوں چھ چھ گرام لیکر ڈیڑھ پاؤ پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی ایک پاؤ کے قریب رہ جائے تو ان کو چھان کر حسب ذائقہ میٹھا کرکے استعمال کریں اسے دن میں دو تین مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انشاء اللہ آج کو بتائی گئی علامات میں بہت ہی مستفید قہوہ ہے ۔

Facebook Comments