جمعہ 26 اپریل 2024

انڈونیشیا میں چرچ میں دھماکا، متعدد افرادزخمی ،ہلاکتوں کا خدشہ

جکارتہ (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)انڈونیشیا کے شہرماکاسار کے چرچ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہو گئے،دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔

پولیس کے مطابق درجنوں افرادکو ہسپتال منتقل کردیاگیاجن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کی بھاری نفری چرچ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کااندازہ لگایاجارہاہے۔

Facebook Comments