ھفتہ 27 اپریل 2024

6گیندوں پر 6 چھکے، ایک اور کھلاڑی نے کارنامہ سرانجام دیدیا, ویڈیو آپ بھی دیکھیں

کولمبو(دھرتی نیوز)سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق تھیسارا پریرا ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے سری لنکا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں لسٹ اے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ تھیسارا پریرا نے بلوم فیلڈ کرکٹ اینڈ ایتھلیٹک کلب کے اسپن بولر دِلہان کورے کو ایک اوور میں چھ چھکے لگائے۔اپنی اننگز میں انھوں نے 13 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا کارنامہ یوراج سنگھ، کیرن پولارڈ اور ہرشل گبز نے انجام دے رکھا ہے۔

Facebook Comments