پیر 20 مئی 2024

پی سی بی کا27خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ 3 اپریل سے شروع ہوگا

لاہور(دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا 27خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ 3 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا،کیمپ کا انعقاد 3 سے 17 اپریل تک معین خان اکیڈمی میں کیا جائے گا۔

  دھرتی نیوز کے مطابق ہیڈ کوچ ، اسسٹنٹ کوچ ارشد خان سمیت دیگرکوچزکیمپ میں فرائض سر انجام دیں گے،کوچنگ سٹاف کیمپ میں خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں اور فٹنس میں بہتری لانے کی کوشش کریگا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے،ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی کھلاڑیوں کوبائیو سیکیور ماحول میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

Facebook Comments