جمعہ 26 اپریل 2024

مرزاپور کے ‘ببلوپنڈت’ کو بھی کورونا ہو گیا

نئی دہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈئیسک) بالی وڈ کے ایک اور اداکار وکرنت میسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔

 33 سالہ وکرنت میسی نے انسٹاگرام پر اپنے فینز کو کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی اطلاع گزشتہ روز دی۔

انہوں نے لکھا ، ‘شوٹنگ کے دوران محتاط رہنے کے باوجود ، میں کورونا مثبت ہو گیا ہوں اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔’

وکرنت نے ان تمام لوگوں سے بھی ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی جو گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ان سے رابطے میں رہے۔

وکرنت کا کہنا ہے کہ وہ ضروری دوائیں لے رہے ہیں اور مستقل آرام کر رہے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vikrant Massey (@vikrantmassey87)

‘مرزا پور ‘ کے کردار ‘ببلو پنڈت ‘ یعنی وکرنت کی آنے والی فلم ‘حسین دل رُبا’ ہےجس میں اداکارہ تپسی پنوں ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں اداکار وجے سیٹھپتی اسٹارر فلم ‘ممبئیکر ‘کی شوٹنگ بھی مکمل کی ہے۔

Facebook Comments