پیر 06 مئی 2024

زمین و آسمان کو مُطیع بنانے کا عمل

زمین و آسمان کو غلام تو وہ بناسکتا ہے کہ جس کے اندر اللہ بستا ہو جس کے سینے میں اللہ کا وجود ہو اللہ نورالسماوات والارض زمین و آسمان میں اللہ کا نور ہے اب تو اس کو اپنا مطیع بنانا چاہتا ہے تو تیرے اندر کیاہونا چاہئے؟ زمین و آسمان میں اللہ کا نور ہے تو زمین و آسمان کو اپنا مطیع بنانا چاہ رہا ہے تو تیرے اندر کیاہونا چاہئے زمین و آسمان میں تو پہلے سے ہی اللہ کا نور ہونا چاہئے تیرے اندر بھی اگر اللہ کا نور ہوا تو تو اور زمین و آسمان برابر ہیں اس کو مطیع بنانے کے لئے زمین و آسمان میں اللہ کا نور ہے تیرے اندر اللہ ہونا چاہئے لیکن میں آپ کو جو پتے کی بات بتارہا ہو ں وہ یہ ہے کہ آپ ان چکروں میں کیوں پڑرہے ہیں۔

کہ یہ عمل کر لو وہ عمل کرلو بھائی اپنے ایمان کی حفاظت کرو مومن بنو ذاکر قلبی بنو پہلے کل آپ کا دم نکل جائے کیاپتہ سامان سو برس کاہے پل کی خبر نہیں ۔ کل نجانے سانس آتی ہے یا نہیں آتی اپنا ایمان تو پہلے کامل کرلو مضبوط کر لو مومن بن جاؤ ذاکر قلبی بن جاؤ یہ مختلف عملیات کر کے یہ عمل کرلو وہ عمل کرلو اس کو تسخیر کر لو اس کو تسخیر کر لو اتنے مؤکلات لے لو ان سے کیا ملے گا میرا برادرانہ مشورہ آپ کو یہ ہے کہ آپ اپنے ایمان کے اوپر توجہ دیں ان چکروں کو چھوڑ دیجئے ان سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے مجھے معلوم ہے کہ بہت سارے لوگ روحانیت میں ان کی دلچسپی اس لئے ہوتی ہے۔

Facebook Comments