اتوار 19 مئی 2024

جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ پاؤں پر دھکتے ہوئے انگارے رکھ دیے

جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ پاؤں پر دھکتے ہوئے انگارے رکھ دیے

منچن آباد: جعلی پیرنےجن نکالنےکیلئےخاتون کےہاتھ پاؤں پر انگارے رکھ دیے، جعلی پیرخادم شاہ کےخلاف تھانہ میکلوڈگنج میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کواسپتال منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقہ میکلوڈگنج میں جعلی پیر نے جہالت کی انتہا کردی، خادم نامی جعلی پیر نے خاتون کو جن نکانے کے بہانے کمرے میں بند کیا اور ہاتھوں پر آگ کے انگارے رکھ دیئے ، جس کے باعث خاتون کے دونوں ہاتھ جھلس گئے۔

خاتون کے چیخوپکار پر رشتہ داروں نے دروازہ توڑ کر اسے باہر نکالا اور متاثرہ خاتوں کو تشوش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہجعلی پیرجن نکالنےکیلئے20ہزارروپےبھی لےچکاہے۔

منچن آباد تھانہ میکلوڈگنج میں متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور جعلی پیر کو میکلوڈگنج پولیس نےگرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد مزید تفشیش جاری ہے۔

یاد رہے راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے خواتین کو زدوکوب اور بدتمیزی کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا تھا،  ملزم خواتین کو جن نکالنے کے بہانے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز بابر ملک کے مطابق جعلی پیر عرصہ دراز سے خواتین کو بے وقوف بنا کر جن نکالنے کے بہانے انہیں زدوکوب اور تشدد کا نشانہ بنارہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جعلی پیر محمد یونس عرف ڈبہ پیر ولد برکت علی کے خلاف کافی شکایات موصول ہوتی تھیں لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی تھی۔

ڈی پی او راولپنڈی نے خواتین کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کرکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جو جعلی پیر کے چیلے ہیں جو سادہ لوح خواتین کو گھیر کر اس کے پاس لے کر جاتے تھے۔

Facebook Comments