جمعہ 03 مئی 2024

12 سالہ بچہ دادا دادی کے تشدد سے ہلاک

12 سالہ بچہ دادا دادی کے تشدد سے ہلاک

امریکا میں 12 سالہ بچے کو دادا، دادی اور چچا نے تشدد کر کے قتل کردیا، دادی نے تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز بھی بنائیں جو اسی کے خلاف بطور ثبوت استعمال کی جارہی ہیں۔

امریکی ریاست مونٹانا کے علاقے ویسٹ یلو اسٹون میں پولیس نے ایک گھر سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد کی جسے شدید تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ اپنے دادا، دادی، 2 چچا اور ایک پھوپھی کے ساتھ رہ رہا تھا۔

پولیس کو گھر کی تلاشی لینے پر ویڈیوز اور دیگر شواہد ملے جن سے علم ہوا کہ بچے کا انکل اور دادا دادی اسے مستقل برا بھلا کہتے اور تشدد کا نشانہ رہتے تھے،
بچے کو ایک بار لکڑی کے تختے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اکثر اس کا کھانا پینا بھی بند کردیا جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ منظم اور مسلسل تشدد ہی بچے کی موت کا سبب بنا۔

دوسری جانب ملزمان کا بیان ہے کہ واقعے کے روز بچے نے اپنے دادا سے بدزبانی کی اور بعد ازاں چھری لے کر دادی کے اوپر سوار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت سے 24 گھنٹے قبل بچے کے سر پر سخت ضربیں بھی لگائی گئیں، واقعے والے روز بچہ فرش پر سویا اور ساری رات کراہتا رہا۔ پوسٹ
مارٹم رپورٹ کے مطابق بچہ اندرونی طور پر بھی چوٹوں کا شکار تھا۔

Facebook Comments