پیر 20 مئی 2024

این سی او سی کا موجودہ پابندیاں 13اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا ،جس میں موجودہ پابندیوں کو 13اپریل تک مزید بڑھانے پر حتمی فیصلہ ہو گیا ہے ۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق رمضان کے دوران پابندیوں سے متعلق اجلاس 12اپریل کو ہوگا ، اجلاس کا مقصد پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ پر غور ہے۔ اجلاس میں رمضان کے دوران ویکسی نیشن پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق ویکسین کی کافی مقدار وسط اپریل کے بعد پہنچی ہے۔

 نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیساکھی میلے کیلئے بھی گائیڈ لائنز جاری کر دیں جبکہ برطانیہ ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، کولمبیا ، پرتگال، پیرو بوسٹوانا ، آئر لینڈ ، کینیا ، موزمبیق سمیت 15 ممالک سے مسافروں کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کر دی۔ 190 ممالک کے شہری پی سی آر ٹیسٹ منفی دکھا کر پاکستان آسکیں گے۔

Facebook Comments