جمعہ 26 اپریل 2024

خود لذتی کے بھی فوائد سامنے آگئے، انسانی جنسیت میں پی ایچ ڈی کرنے والی ڈاکٹر کا تہلکہ خیز دعویٰ

 نیویارک(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) خودلذتی کا قبیح فعل یقینا انسانیت سوز عمل ہے مگر مغرب کے دانش مندوں کو اس میں بھی کچھ فوائد نظر آ گئے ہیں جو انہوں نے لوگوں کو بتا دیے ہیں۔

انسانی جنسیت میں پی ایچ ڈی کرنے والی ڈاکٹر ایملی مورس کا کہنا ہے کہ خودلذتی غیرشادی شدہ ہی نہیں بلکہ شادی شدہ لوگوں کے لیے بھی کئی فوائد کی حامل ہے۔ بالخصوص اگر شادی شدہ جوڑے مل کر یہ غیرفطری فعل کریں تو ان کی ازدواجی زندگی کے لیے یہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق ڈاکٹر ایملی کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے آپ کے شریک حیات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ جنسی عمل کے حوالے سے آپ کی پسند و ناپسند کیا ہے۔چنانچہ اس سے آپ کا ازدواجی تعلق خوشگوار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر ایملی نے یہ حیران کن بات اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ کی صورت میں بتائی۔ ان کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 10ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

Facebook Comments