جمعہ 13 دسمبر 2024

میں بہت خوش نصیب ہوں، مجھے حج سے سب کچھ ملا، فیروز خان

میں بہت خوش نصیب ہوں، مجھے حج سے سب کچھ ملا، فیروز خان

کراچی : متاز پاکستانی اداکار فیروز خان نے حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کی، روحانی سفر سے متعلق گفتگو کرتے اداکار نے کہا کہ ‘میں بہت خوش نصیب ہوں مجھے حج سے بہت کچھ ملا’۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں روحانی سفر آغاز کیا ہے، اداکار نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مکہ المکرمہ و مدینۃ المنورہ میں گزرے شب روز سے متعلق گفتگو کی۔

فیروز خان نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔

حج پر جانے سے متعلق پروگرام ہوسٹ ندا یاسر کے سوال پر اداکار نے کہا کہ ‘مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ کو کہاں جانا ہے، کیونکہ یہ زندگی کوئی چھوٹی سی چیز نہیں ہے جس میں ہمیں اتنی زیادہ ذمہ داریاں دے دیں اور ایسا مقام عطا کردیا کہ لوگ آپ کو دیکھ کر آپ کے نقش قدم پر چلتے ہیں’۔

فیروز خان نے کہا کہ حج سے مجھے بہت کچھ ملا، میں بہت خوش نصیب ہوں، ندا یاسر کے سوال ‘حج پر جانے کا فیصلہ کیسے کیا’ کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ‘آپ کے اختیار میں مانگا ہوں ہوتا ہے، میں نے بس مانگا تھا اور وہ پہلا مانگا ہی پہلا قدم ہوتا ہے۔

اس سال میں حج کروں کے جواب میں فیروز خان نے بتایا کہ ہم لوگ مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات کےلیے گئے تھے اور میں بلال عباس کے ساتھ باہر کھڑا ہوا تھا۔

بلال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا روز آخرت جب آپ سے سوال ہوگا کہ آپ کو اس قابل بنایا تھا کہ آپ نے روحانی سفر کیوں نہیں کیا، بس بلال کی یہ بات میرے ذہن میں بیٹھ گئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے تحت بننے والے مشہور ڈرامہ ‘چپ رہو’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فیروز خان اس سے قبل دو مرتبہ ماہ مبارک رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔

فیروز خان نے کہا کہ میں نہیں جاتنا کہ وہ واقعتاً اللہ سے قریب ہے یا نہیں، شاید دوسرے لوگ اس سے زیادہ اللہ سے قربت رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے میری آنکھیں کھول دیں اور کچھ چیزں مجھے ناخوش کرنے لگی اور عبادت میں سکون ملنے لگا خوشی محسوس ہونے لگی۔

خیال رہے کہ فیروز خان حالیہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ ‘عشقیہ’ میں اداکاری کررہے ہیں۔

Facebook Comments




0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x