ھفتہ 27 اپریل 2024

وزیر خارجہ کی جرمن ہم منصب سے ملاقات، سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال

برلن (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن وزارت خارجہ میں پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جرمن وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پریس کانفرنس کی جس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو سیاسی فورم بننے سے بچانے کیلئے جرمنی کے شکر گزار ہیں ، پاکستان جرمنی ٹیکنالوجی ٹرانسفر سے فائدہ اٹھانا چاہتاہے ، جی ایس پی پلس کے حصول میں جرمنی کے تعاون کے شکر گزار ہیں ، ویکسین کی فراہمی اور تعاون کیلئے بھی جرمنی کے مشکور ہیں ۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی میں دو طرفہ مراسم ہیں، پاکستان جرمنی کیساتھ نئے اقتصادی تعلقات چاہتاہے، جرمنی دنیا کی ایک اہم اقتصادی اور سیاسی طاقت ہے ،پاکستان 22 کروڑ آبادی پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ،پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں ، ہماری حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت دیگر سہولیات دے رہی ہے ۔پاکستان میں 35جرمن کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں ۔جرمنی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے لگاہے ۔

اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے ، پاکستان نے خطے میں قیام امن کیلئے بہت سی قربانیاں دیں۔

Facebook Comments