پیر 20 مئی 2024

پی سی بی کے دو ملازمین کورونا سے چل بسے

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دو ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے، حافظ محمد بلال کا تعلق ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے سے تھا، انہیں چند روزپہلے کورونا ہوا تھا جس کے بعد نمونیا کا شکارہوئے۔ ان کی وفات اتوار کو ہوئی جبکہ فلک شیر بھی کورونا کے جان لیوا وائرس سے آج صبح اللہ کو پیارے ہو گئے۔

 فلک شیرپی سی بی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تھے۔ پی سی بی نے کورونا پالیسی کے تحت صرف تیس فی صد ملازمین قذافی اسٹیڈیم کے دفاتر میں کام کررہے ہیں، باقی سترفیصد عملہ گھرسے ہی امورانجام دے رہا ہے۔

Facebook Comments