جمعہ 26 اپریل 2024

جوؤں سے چھٹکارا پانے کا آزمودہ نسخہ

جوؤں سے چھٹکارا پانے کا آزمودہ نسخہ

جوئیں صدیوں سے انسانوں کو پریشان کرتی آرہی ہیں اور یہ سب سے زیادہ گردن کے علاقے سے سر کے اوپر اور کنپٹی تک کے ٹی نما حصّے میں پائی جاتی ہیں اور ان کی خوراک کا واحد ذریعہ انسانی خون ہوتا ہے۔

جوئیں نہ صرف نہ صرف بچے کے مزاج بلکہ عمومی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں اور ان کی افزائش سر کے بالوں میں ہوتی ہے جنہیں چند ضروری تدابیر سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جوں 30 روز سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتی لیکن اگر اسے سے باہر نکال دیا جائے تو یہ تین ہی دن میں مرجاتی ہے۔

جوں میں اڑنے کی صلاحیت نہیں ہوتی لیکن ایک سر سے دوسرے سر میں رینگ کر ضرور پہنچ سکتی ہیں جس کا ذریعہ ایک ہی کنگھی، تولیے اور تکیہ وغیرہ کا استعمال ہو سکتا ہے۔

ویسے تو جوؤں سے چھٹکارا پانے کےلیے بہت سے شیمپو مارکیٹ میں آچکے ہیں لیکن ان میں مختلف کیمیکلز کا استعمال لوگوں کےلیے بالوں کو کھونے کے خوف کا باعث ہے، آئیے آپ کو جوﺅں سے لیموں کے ذریعے نجات کا ایک آسان طریقہ بتاتے ہیں جو ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا ہے۔

کسی برتن میں لیموں کا رس نچوڑ لیں پھر اس میں انگلیاں ڈبو کر سر کی جڑوں میں لگاکر کھنگا کریں، آپ اپنی آنکھوں سے سر جوئیں گرتی ہوئی دیکھیں گے۔

Facebook Comments