ھفتہ 27 اپریل 2024

بجٹ میں انٹرنیٹ تک رسائی آسان بنانے کیلئے ٹیکس چھوٹ زیر غور

اسلام آباد(دھرتی نیوز)بجٹ میں انٹرنیٹ تک رسائی آسان بنانے کیلئے ٹیکس چھوٹ زیر غورہے۔

  دھرتی نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آرکاکہناہے کہ ٹیلی کام سروسز پر12 فیصد ووہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے کا امکان ہے،اس چھوٹ کے ساتھ ہی 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی کم کرنے پر غورکیا جارہاہے، ذرائع کے مطابق انڈسٹری نے صارفین کی تعداد، استعمال بڑھنے پر چھوٹ اور کم ریٹ طلب کیا ،دونوں ٹیکسوں کو سنگل ریٹ کے تحت وصول کرنے پر بھی غور جاری ہے،اس اقدام سے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔

Facebook Comments