جمعہ 10 مئی 2024

عمارت کو گرانے کے لیے آنے والے حکام پریشان ہوگئے

عمارت کو گرانے کے لیے آنے والے حکام پریشان ہوگئے

امریکی ریاست ٹیکس کے شہر ڈلاس میں ایک 11 منزلہ عمارت کو دھماکے سے منہدم کیا گیا تو اس کا ڈھانچہ اپنی جگہ کھڑا رہ گیا جسے شہریوں نے ڈلاس کے ٹیڑھے مینار کا نام دے دیا۔

شہر میں کمپیوٹر سروسز کے دفاتر پر مبنی اس عمارت کو ڈائنامٹ کے ذریعے ڈھانے کی کوشش کی گئی تاہم حکام عمارت کا مرکزی حصہ گرانے میں ناکام رہے۔ دھماکے سے عمارت کی بنیاد ترچھی ہو کر بدستور اپنی جگہ پر کھڑی ہے۔

شہریوں نے اس ڈھانچے کا موازنہ اٹلی کے مشہور زمانہ ’پیسہ کے ٹیڑھے مینار‘ سے کرنا شروع کر دیا جو اپنے ٹیڑھ پن کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول ہے۔

بعض شہریوں نے طنزیہ کہا کہ اس عمارت کو اسی طرح برقرار رہنے دیا جانا چاہیئے اور اسے سیاحت کے لیے استعمال کرنا چاہیئے۔ لوگوں نے اس ڈھانچے کے ساتھ دلچسپ تصاویر بھی کھنچوانی شروع کردیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب ڈھانچے کو کرینوں کے ذریعے گرایا جائے گا، مذکورہ عمارت کو ایک نئے تعمیراتی پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے گرایا جارہا ہے۔

Facebook Comments