ھفتہ 27 اپریل 2024

وہ عمل جس کے کرنے سے سمندر کی جھاگ سے بھی زیادہ خطائیں ہوں تو معاف ہوجاتی ہیں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص دن میں سو مرتبہ یہ پڑھے (چوتھا کلمہ)

ﻟَﺂ ﺍِﻟٰﮧَ ﺍِﻟَّﺎ ﺍﻟﻠّٰﮧُ ﻭَﺣﺪَﮦٗ ﻟَﺎ ﺷَﺮِﯾﮏَ ﻟَﮧٗ ﻟَﮧُ ﺍﻟﻤُﻠﮏُ ﻭَﻟَﮧُ ﺍﻟﺤَﻤﺪُ ﻭَﮬُﻮَ ﻋَﻠﯽٰ ﮐُﻞِّ ﺷَﯿﺊٍ ﻗَﺪِﯾﺮٌ

تو اس کیلئے 10 غلام آزاد کرنے کا ثواب لکھا جاتا ہے اور 100 نیکیاں اس کے لیے لکھی جاتی ہیں اور اس کی 100 برائیاں معاف کردی جاتی ہیں اور وہ شام تک شیطان سے محفوظ رہتا ہے اور دوسرا کوئی شخص اس سے افضل نہیں ہوتا مگر وہ شخص جو اس سے زیادہ عمل کرے۔

 اسی طرح ارشاد ہے کہ جو شخص دن میں 100 مرتبہ یہ پڑھے

سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِهٖ

تو اس کی تمام خطائیں معاف کردی جاتی ہیں خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔

Facebook Comments