ھفتہ 27 اپریل 2024

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی جیت میں کن کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا؟ بابر اعظم نے نے کھلاڑیوں کے نام بتادئیے

سنچورین(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں فتح کا تاریخی قرار دیدیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب آپ ہمت نہیں ہارتے تو سب کچھ ممکن ہوجاتا ہے،بہترین کارکردگی پر انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فخز زمان اور فہیم اشرف کو ٹیگ کرتے ہوئے پوری ٹیم سے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔

 

Facebook Comments