ھفتہ 27 اپریل 2024

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہوا،مصباح الحق

لاہور(دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہواہے کوشش کریں گے اس ردھم کو جاری رکھیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف تمام کھلاڑیوںکے لئے سیریز میں اچھا موقع ہے، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کنڈیشنز اور ٹیم دونوں میں فرق ہے،زمبابوے ٹیم جب کھیلتی ہے تو ان پر کوئی پریشرنہیں ہوتا بلکہ ا ن کے ساتھ کھیلنے والی ٹیم پر پریشر ہوتا ہے، وہ ہمیشہ موقع کی تلاش کرتے ہیں۔ ہرارے سپورٹس کلب کی کنڈیشنز پاکستان سے ملتی ہیں، یہاں باﺅنس کچھ زیادہ ہوگا۔

Facebook Comments