ھفتہ 27 اپریل 2024

چین کا پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (دھرتی نیوز)چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ہفتے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک پہنچیں گی۔

 دھرتی نیوز نےوزارت صحت کےذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین سے رواں ہفتے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک آئیں گی جن میں 15 لاکھ خریدی گئیں ، پانچ لاکھ کورونا ویکسین تحفے کے طور پر ہوگی، چین سے کورونا ویکسین کی چار کھیپ آئیں گی۔چین سے کورونا ویکسین کی سپلائی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا اور یہ سلسلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا۔

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ،حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لئے بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ چین سے تین کھیپ خصوصی پروازوں ، ایک قومی ایئرلائن(پی آئی اے) سے آئے گی، چین سے حالیہ کھیپ سائینوفارم اور سائینوویک ویکسین کی آئیں گی،پانچ لاکھ سائینوویک ویکسین کی پہلی کھیپ 21 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔چین سے 15 لاکھ سائینوفارم ویکسین کی تین کھیپ پاکستان آئیں گی جبکہ چین کا پانچ لاکھ کورونا ویکسین کا تحفہ 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا۔

Facebook Comments