جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان بمقابلہ زمبابوے، پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ آپ بھی جانیں

ہرارے(دھرتی نیوز)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز تین میچوں پر مشتمل ہے۔سیریز کے تینوں میچ ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے اور کورونا کے پیش نظر تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں میں دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیز یز بھی کھیلی جائے گی۔پاکستان کی جانب سے تین میچوں کی سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نئے فاسٹ باؤلرز کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments