ھفتہ 18 مئی 2024

ترکی-ایران کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 7 افراد ہلاک

ترکی-ایران کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 7 افراد ہلاک

ترکی اور ایران کے سرحدی علاقوں میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق زلزلے سے ترکی کے 43 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔

ادھر ایرانی حکام نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ‘ہماری ریسکیو ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں’

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایران کے کم آبادی والے مغربی صوبے آذربائیجان میں آنے والے زلزلے سے اب تک کسی بھی قسم کے نقصان یا ہلاکتوں کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے’۔

تاہم ایرانی ٹی وی کے مطابق ایک اور حکام کا کہنا تھا کہ ‘زلزلے سے جانی و مالی نقصانات کے امکان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے متعدد شہروں اور تقریباً 43 گاؤں میں محسوس کیے گئے’۔

انہوں نے کہا کہ ’43 گاؤں میں 10 فیصد سے 100 فیصد تک نقصان ہوا ہے تاہم کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں’۔

ٹی آر ٹی کا کہنا تھا کہ نقصان کا ازالہ لگانے والی ٹیم متاثری علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ ترک شہر وان میں بلڈنگ گرنے کی بھی اطلاع ہے تاہم فوری طور پر کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں’۔

خیال رہے کہ ایران اور ترکی دنیا میں سب سے زیادہ زلزلوں سے متاثر ہونے والے مالک ہیں۔

گزشتہ ماہ ترکی میں آنے والے زلزلے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایران میں ایک اور زلزلے سے کئی گھر تباہ ہوئے تھے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Facebook Comments