پیر 20 مئی 2024

وفاقی وزیر اسد عمر نے ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کے متعلق خبر دار کر دیا

کراچی(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافے کے باعث آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت اب دباو کا شکارہے۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنرہاوس کراچی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی، اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، ایم این اے جے پرکاش، اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور بلال غفار بھی شریک ہوئے۔

 اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے، اور ہسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافے کے باعث آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت اب دباو¿ کا شکارہے۔اسد عمر نے بتایا کہ تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ برس جون کی نسبت 30 فیصد سے زائد ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ لاک ڈاون پر مجبور ہو سکتے ہیں، ایس او پیز پر عملدرا?مد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں، فی الحال چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں امید ہے اس کے نتائج مثبت سامنے آئیں گے۔

اسلامی تعلیمات کو نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا : چوہدری پرویز الہٰی
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ بہت زیادہ احتیاط کریں، حکومت کو ایک بار پھر آپ سے تعاون درکار ہے، صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے آپ اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں۔

Facebook Comments