پیر 20 مئی 2024

کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں، اتوار کے روز تک مزید کتنی ویکسین پہنچے گی؟ اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز )چین سے کورونا ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراکیں اتوار تک پاکستان پہنچیں گی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل آئیرلائن( پی آئی اے) کی تین خصوصی پروازیں کورونا ویکسین لانےکے لئے بیجنگ پہنچ گئیں ہیں،پی آئی اے کے خصوصی طیاروں پر کورونا ویکسین کی لوڈنگ کا کام شروع ہوچکا ہے،تین بوئنگ 777 طیارے 10 لاکھ ویکسین لے کر اتوار کو واپس پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں ہیں،جنہیں وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو بھجوانے کا عمل جاری ہے۔

Facebook Comments