منگل 21 مئی 2024

تھوڑی دیر کے لیے باہر چلے جانا اگر اب تم بولے’، وزیر اعظم غصے میں آگئے

تھوڑی دیر کے لیے باہر چلے جانا اگر اب تم بولے’، وزیر اعظم غصے میں آگئے

نمل یونیورسٹی میں  وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران ایک شخص کی مداخلت انہیں پسند نہیں آئی، اسے دوبارہ بولنے کی صورت میں باہر جانے کا کہہ دیا۔

 گذشتہ روز میانوالی میں نمل یونیورسٹی  کے کانووکیشن سے وزیراعظم خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے آواز لگائی کہ ‘نمل ڈیم بناؤ’ جس پر وزیراعظم نے اس شخص کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘تھوڑی دیر کے لیے باہر چلے جانا اگراب تم بولے، سمجھ گئے’۔

خیال رہے کہ نمل یونیورسٹی میانوالی میں نمل جھیل کے کنارے قائم کی گئی ہے۔

یہ مصنوعی جھیل  انگریز دور میں بنائے گئے ڈیم  کی وجہ سے وجود میں آئی تھی  جس کا مقصد یہاں پانی کا ذخیرہ کرنا اور  قریبی علاقوں کی زرعی اراضی کو سیراب کرنا تھا۔

تاہم کافی عرصے سے اس ڈیم کی معیاد پوری ہوچکی ہے اور جھیل میں مٹی بھر جانے کے باعث پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بھی کم ہوچکی ہے جس کے باعث مقامی افراد کافی عرصے سے جھیل کی صفائی اور ڈیم کی مرمت کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Facebook Comments