پیر 20 مئی 2024

اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

کراچی (دھرتی نیوز )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لئے پروٹو ٹائپ بس چائنہ میں تیار کر لی گئی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے انکا کہنا تھا کہ ’کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لئے پروٹو ٹائپ بس چائنہ میں تیار کر لی گئی. انسپیکشن منظوری کے بعد 80 بسوں کی تعمیر شروع ہو جائے گی اور انشاءاللہ جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں یہ بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔‘

Facebook Comments