ھفتہ 18 مئی 2024

ڈونلڈ ٹرمپ یا ‘باہوبلی’؟

ڈونلڈ ٹرمپ یا ‘باہوبلی’؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے 2 روزہ دورے پر ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے اس دورے کا کافی چرچا بھی ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے بعد کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے اپنے جوش کا مظاہرہ کررہے جبکہ کچھ اس حوالے سے میمز بھی بنارہے ہیں۔

لیکن اگر ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر بھی نظر ڈالی جائے تو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ صرف بھارتی عوام ہی پرجوش نہیں بلکہ صدر ٹرمپ خود بھی خاصے پرجوش ہیں۔

اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر نے ایک ویڈیو بھی ری ٹوئٹ کردی جس میں وہ 2015 اور 2017 میں سامنے آئی کامیاب بھارتی فلم ‘باہوبلی’ کے کردار میں نظر آئے۔

اس ویڈیو میں صارف نے باہوبلی کے چہرے کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کا چہرہ پیسٹ کردیا جبکہ ویڈیو میں ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی نظر آئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود بھی اس ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا جبکہ لکھا کہ ‘ہندوستان میں اپنے بہترین دوستوں سے ملاقات کا انتظار ہے’۔