جمعہ 17 مئی 2024

پی ایس ایل 5: ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج آمنے سامنے ہوں گے

پی ایس ایل 5: ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج آمنے سامنے ہوں گے

بارہ سال بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رونقیں بحال ہونے والی ہیں، شہریوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

آج ملتان میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ میچ جیوسوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ میچ کیلئے دونوں کیمپس میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے تو ایک میں کامیابی بھی ملی ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں ضرور کامیاب ہوئے لیکن دوسرے میچ میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ہوم گراؤنڈ پر سلطانز اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں۔ اپریل 2008 کے بعد یہ ملتان میں پہلا ہائی پروفائل میچ ہونے جا رہا ہے۔

Facebook Comments