منگل 21 مئی 2024

لاہور: عمرہ پر جانیوالے زائرین کو جہاز سے اتار دیا گیا

لاہور: عمرہ پر جانیوالے زائرین کو جہاز سے اتار دیا گیا

عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی کے بعد لاہور سے سعودی عرب جانے والی پرواز سے 300 عمرہ زائرین کو اتار دیا گیا۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق لاہور سے پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز سے 300 عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا  جس پر مسافروں نے عملے سے تکرار کی اور احتجاج بھی کیا۔

ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 کی چیک ان بھی گئی اور پرواز سے 300 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

اس کے علاوہ پی آئی اےکی رات 10:30 بجے جانے والی پرواز کو بھی روک لیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق پی کے 759 کے 340 سے زائد عمرہ زائرین کو گھروں سے نہ آنے کے لیے کالز کردی گئی ہیں۔

Facebook Comments