منگل 21 مئی 2024

پنجاب کے اسپتالوں کو دیا گیا خصوصی لباس اور سامان غائب

پنجاب کے اسپتالوں کو دیا گیا خصوصی لباس اور سامان غائب

لاہور: وائرس سے بچاؤ کے لیے پنجاب کے اسپتالوں کو فراہم کیے گئے خصوصی لباس اور سامان غائب ہوگیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق وائرس سے بچاؤ کے لیے لاہور کے 21 اسپتالوں کو 33 ہزار خصوصی اووربال، 4 ہزار 255 خصوصی ماسک، 3 ہزار 300 خصوصی عینک اور 7 ہزار 600 جوتے فراہم کیے گئے تھے۔

محکمہ صحت نے اسپتالوں کو فراہم کیے گئے تمام سامان کے غائب ہونے کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت کا کہناہے کہ ان اسپتالوں سے جب سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو اسپتالوں سے جواب  ملا کہ ان کے پاس کچھ نہیں۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ  اسپتالوں کو خصوصی لباس اور دیگر سامان 2017 سے 2018 کے درمیان ڈینگی وائرس کے پیشِ نظر فراہم کیا گیا تھا جو اب نہ ہونے کی وجہ سے نیا منگوایا جارہا ہے۔

Facebook Comments