منگل 21 مئی 2024

پاکستان میں پولیو کے مزید 3 کیسز رپورٹ

پاکستان میں پولیو کے مزید 3 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے حکام سے بتایا کہ بلوچستان میں 7 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق بچے کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے، اس کا والد مزدور ہے، بچےکو پولیو ویکسین کی کوئی خوراک نہیں دی گئی کیونکہ اس کے والدین ویکسینیشن کے حق میں نہیں تھے۔

خیبر پختونخوا میں 32 ماہ کی بچی میں بھی پولیو کی تصدیق ہوئی۔

جبکہ پنجاب میں ضلع ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والا 8 ماہ کا بچہ بھی پولیو کا شکار ہوا۔

خیال رہے کہ پولیو ایک انتہائی معتدی مرض ہے جو زیادہ تر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو اپنا شکار بناتا ہے، یہ اعصابی نظام پر اثر انداز ہو کر معذوری بلکہ موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

پولیو کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا البتہ ویکسینیشن بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔

ہر مرتبہ جب ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں تو وائرس سے اس کی حفاظت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

Facebook Comments