ھفتہ 27 اپریل 2024

کیا آپ بھی صبح اُٹھتے ساتھ پانی پیتے ہیں اگر اپنوں کی زندگی آپکو پیاری ہے پیارے آقاؐ کافرمان سن لیں

یاد رہے کہ جس طرح پٹرول کے بغیر انجن کام نہیں کرتا گاڑی نہیں چلتی بالکل اسی طرح پانی کی مناسب مقدار نہ لینے سے انسانی جسم کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتا اور صحت مند زندگی گزارنا مشکل ہوجاتا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا ساٹھ فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور دماغ کا تیہتر فیصد پیپھڑوں کا تیراسی فیصد پٹھے اناسی اور ہڈیوں کا اکتیس فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے انسان کی صحت میں پانی کا اہم کردار ہے ۔پانی کا استعمال بے شک زیادہ کرنے کا کہا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بات جاننے کی ضرورت ہے

کہ پانی کا استعمال کس وقت کیا جائے کہ فائدہ دیتا ہے کس وقت اس کا استعمال باعث نقصان ہوتا ہےاگر کہا جائے کہ پانی زندگی ہے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا ۔ ماہرین کے مطابق اب تک دریافت شدہ سیاروں اور ستاروں میں سے ہماری زمین ہی وہ واحد ستارہ جہاں زندگی پوری آب وتاب کیساتھ رواں دواں ہے ۔ یہاں انمول نعمتوں میں سے ایک نعمت پانی کا ہونا ہے ۔

ہماری زمین کا ستر فیصد حصہ پانی ہے اور صرف تیس فیصد خشکی پر مشتمل ہے تقریباً یہی حال ہمارے جسم کا بھی ہے ہمارا دوتہائی جسم پانی پر ہی مشتمل ہے پاکستان کی تحقیق کے مطابق ایک انسان کے جسم میں پینتیس سے پچاس لیٹر تک پانی ہوتا ہے ۔ پانی کا استعمال تو ہر کوئی کرتا ہے ۔ جب جی چاہا اس کا استعمال کرلیا جاتا ہے ۔ اس پانی کے استعمال کا مناسب وقت کیا ہے ۔

کس وقت یہ فائدہ دیتا ہے ۔اس بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں عام لوگ تو پانی کو پیاس بجھانے کی غرض سے پیتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ یہ وقت پانی پینے کیلئے موضوع یا نہیں کہیں اس وقت پانی پینا نقصان کا باعث تو نہیں ہوسکتا ۔ عوام الناس میں سے یہ بات مشہور ہے کہ نہار منہ پانی پینے سے بے شمار فوائد ہیں

کیونکہ دنیا کے بیشتر طب ماہرین نہار منہ پانی پینے کی ترغیب دیتے ہیں۔ وہیں کچھ ماہرین نہار منہ پانی پینے کے نقصانا ت بھی سنواتے ہیں۔ قرآن مجید اور احادیث نبویﷺ سے ہمیں اس حوالے سے کیا رہنمائی ملتی ہے ۔ کچھ احادیث میں نہار منہ پانی پینے کی ترغیب کا حکم ہے کچھ احادیث میں نہار منہ پانی پینے کے نقصانات کا ذکر بھی ہے ۔

جن احادیث پانی پینے کا نقصان بیان ہوا ہے ان میں پانی کے استعمال ہی کے بارے میں ذکر ہے یہی وجہ ہے ان احادیث کی بنیاد پر صبح اُٹھ کر پانی پینے سے منع کیا جاتا ہے اس کا نقصان کیا ہے یہ بھی اس حدیث میں بیان ہوا ہے ۔وہ احادیث بتاتے ہیں جو علماء نہار منہ پانی کے نقصانات کے حوالے سے بیان کرتے ہیں پہلی حدیث جو بیان کی جاتی ہے ۔ ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا جس نے نہار منہ پانی پیا اس کی طاقت کم ہوگئی بحوالہ المعجم الاوست لتبرانی ۔دوسری دلیل بیان کی جاتی ہے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ایک لمبی روایت میں الفاظ ہیں جس نے نہار منہ پانی پیا اس کی طاقت کم ہوگئی ۔

اسی طرح ابن قئیم ؒ نہار منہ پانی پینے سے منع کرتے تھے ۔امام شافعی کا قول نقل فرماتے ہیں چند چیزیں انسان کے بدن کو کمزور کردیتی ہیں بیت الخلاء سے فارغ ہوکر پانی پینا ،نہا ر منہ پانی پینا بہت زیادہ غم وفکر میں رہنا۔ خالی پیٹ پانی پینا مضر صحت ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ خالی پیٹ پانی پینے سے معدے کی کارکردگی پر گہرا اثر پڑتا ہے اور معدہ کمزور ہوجاتا ہے

جدید تحقیق کے مطبق خالی پیٹ پانی پینا جوڑوں کے درد کا سبب بنتا ہے ۔ برطانیہ اور امریکہ گھٹنوں کے مریضوں کو خالی پیٹ پانی پینے سے منع کیا گیا ہے ۔ آپ نے حدیث کی روشنی اور طبی ماہرین کی آراء کے مطابق خالی پیٹ پانی پینے کے بارے میں جانا ان نقصانات کو جاننے کے بعد خود ہی فیصلہ کرلیں کہ صبح اُٹھ کر پانی پینا چاہیے یا نہیں۔

Facebook Comments