جمعہ 26 اپریل 2024

فلی بیکڈ سوسیج بریڈ گھر میں بنانے کا طریقہ

اجزا:

ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد (دو حصوں میں کاٹ لیں)

سوسیج تین عدد، میکرونی ایک کپ

پنیر ایک کپ

چکن ایک کپ (ابال کر باریک کریں)

تلسی کے پتے آٹھ عدد

ٹماٹر دو عدد (سلائس میں کاٹ لیں)

گوبھی ایک کپ (باریک کٹی ہوئی)

پودینے کے پتے تھوڑے سے

لہسن ایک کھانے کا چمچ (چوپ کیا ہوا)

نمک سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ

تیل ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

میکرونی ابال لیں سوسیج کو سلائس میں کاٹ کر دھیمی آنچ میں ہلکا بھون لیں ایک شیشے کی ٹرے لیں اس کی سطح تیل لگا کر چکنی کرلیں اس میں پہلے گوبھی پھر میکرونی ڈالیں اوپر لہسن اور تلسی کے پتے پھیلا دیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس دکھ کر مک سیاہ مرچ چھڑکیں سوسیج سلائس پر رکھیں پھر چکن لگائیں کچھ میکرونی رکھ کر پنیر لگائیں آخر میں ٹماٹر کا سلائس اور پودینے کے پتے رکھ دیں یہ ٹرے بیک کے لئے 180Cپر پانچ منٹ کیلئے رکھیں۔ سو سیج بریڈ گانش کر کے سرو کریں۔

Facebook Comments