منگل 14 مئی 2024

قدرتی اشیاء کے ذریعے خارش اور الرجی سے فوری چھٹکارا

قدرتی اشیاء کے ذریعے خارش اور الرجی سے فوری چھٹکارا

جِلد پر خارش اور الرجی ہمیں اکثر پریشان کر دیتی ہے، اگر آپ کو بھی اس صورتحال کا سامنا رہتا ہے تو آج ہم آپ کی اس پریشانی کا حل لے کر آئے ہیں۔

اچانک جسم پر اُبھرنے والی خارش اور الرجی کے لیے چند قدرتی چیزیں بے حد معاون ثابت ہوتی ہیں۔

 ایلوویرا جیل

فوٹو: فائل

ایلوویرا جیل کو جِلد پر استعمال کرنے کے بے شمار فوائد ہیں، یہ جیل ایگزیمہ، ایکنی اور جِلد پر الرجی کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ایلوویرا جیل میں اینٹی انفلامیٹری، اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیڈینٹ خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو کہ جِلد سے متعلق الرجی اور خارش کے لیے معاون ہوتی ہے۔

اگر آپ کی جِلد پر خارش یا الرجی ہو جائے تو اس پر تازہ ایلوویرا جیل لگانے سے فوراً آرام آجاتا ہے۔

ٹی ٹری تیل

فوٹو: فائل

ٹی ٹری تیل اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلامیٹری خاصیت رکھتا ہے، متعدد تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ٹی ٹری تیل جلد سے متعلق بے شمار مسائل کے لیے بہترین ہے۔

اگر آپ ٹی ٹری تیل کو جِلد پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے اسے کسی زیتون یا ناریل کے تیل میں ملا کر لگایا جائے۔

 سیب کا سرکہ

فوٹو: فائل

سیب کا سرکہ بھی جِلد پر الرجی اور خارش کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن سیب کے سرکے کو جلد پر استعمال کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ اسے پانی میں محلول کر کے لگائیں۔

ناریل کا تیل

فوٹو: فائل

ناریل کا تیل تاثیر کے اعتبار سے ٹھنڈا ہوتا ہے جب کہ اس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی انفلامیٹری خاصیت بھی پائی جاتی ہے۔

ناریل کا  تیل الرجی اور خارش میں آرام پہنچاتا ہے جب کہ اسے جلد پر موائسچرئزر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments