پیر 20 مئی 2024

کابل میں گرلز سکول کے قریب دھماکے، طالبان کا بیان بھی آگیا

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) امارت اسلامی افغانستان (تحریک طالبان) نے افغان دارالحکومت کابل میں گرلز سکول کے باہر ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

 افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ دشتِ برچی میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں، ان دھماکوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور بھاری نقصان ہوا۔ یہ کارروائی کابل انتظامیہ کے انٹیلی جنس ونگ کے تحت چلنے والی داعش کی جانب سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کابل کے علاقے دشتِ چرخی میں لڑکیوں کے ہائی سکول کے باہر تین دھماکے ہوئے ہیں جن میں 40 افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں طالبات بھی شامل ہیں۔

Facebook Comments