پیر 20 مئی 2024

سیاحتی مقامات8سے16مئی تک بند رہیں گے، اسد عمر

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کے دوران سیاحتی مقامات آٹھ سے 16مئی تک بند رہیں گے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسد عمرکا کہنا تھا کہ آج این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میںتمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاحوں کو سیاحتی مقامات کی بندش کے متعلق دوبارہ یادہا نی کروائی جائے۔سیاح کسی صورت سیاحتی مقامات پر نہ جائیں ورنہ انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔

 

Facebook Comments