ھفتہ 18 مئی 2024

پی ایس ایل 5: کراچی کنگز کا پشاور کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 5: کراچی کنگز کا پشاور کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں آج پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا، دونوں ٹیموں کو دو میچز میں کامیابی ملی ہے  اور دو میں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔

کراچی کنگز میں بابر اعظم ، عماد وسیم ، کیمرون ڈیلپورٹ ، الیکس ہیلز ، محمد عامر اور شرجیل خان شامل ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

دوسری جانب پشاور زلمی ہے جس کے کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ ہیں کامران اکمل، شعیب ملک، وہاب ریاض، ٹام بینٹن اور لیام ڈاؤسن۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے شروع ہو گا۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

Facebook Comments