اتوار 05 مئی 2024

بھارت کی ریلوے پولیس ایپ پر پاکستانی ٹرین کی تصویر

بھارت کی ریلوے پولیس ایپ پر پاکستانی ٹرین کی تصویر

بھارتی ریاست گجرات کی ریلوے پولیس کی جانب سے حال ہی میں ایک ایپ متعارف کرائی گئی  ہے جس میں سبز رنگ کی پاکستانی ٹرین کی تصویر لگادی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرائم اور ریلوے ڈپٹی انسپکٹر جنرل گوتم پرمار نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر غلطی سے ایپ میں استعمال کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نادانستہ طور پر پاکستانی ٹرین کی تصویر استعمال کی اور جیسے ہی ہمیں معلوم ہوا کہ یہ پاکستانی ٹرین کی تصویر ہے تو ہم نے ڈویلپر سے کہا کہ وہ اسے ہٹائے دیں، یہ ایک غیر ارادی غلطی تھی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھارتی ریلوے پولیس کی ایپ پر پاکستانی ٹرین کی تصویر کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریلوے پولیس کی جانب سے موبائل ایپلیکیشن سُرکشِت ایپ‘ گجرات کے وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا نے 29 فروری کو متعارف کرائی تھی۔

اس ایپ سے مسافر ہنگامی صورتحال، اسمگلنگ، لاپتہ بچوں، غیر مجاز انٹری اور منشیات سے متعلق معاملات کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔a

Facebook Comments