پیر 20 مئی 2024

کورونا پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ، ن لیگ ایس او پیز کی دھجیاں اڑائے تو مذمت کرنا فرض ہے ، فواد چودھری

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کورونا پر سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن نون لیگ کی لیڈر شپ اپنے ہمسایہ دوستوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایس او پیز کی دھجیاں اڑائے تو اس کی بھرپور مذمت کرنا فرض ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ اللہ نے ہمیں احتیاط کے باعث محفوظ رکھا ہے ، ایسی اوچھی اور غیر محتاط حرکتوں سے آپ کی سیاست زندہ نہیں ہوگی صرف کورونا پھیلے گا۔ہر حرکت پر ڈنڈا ہی نہیں علاج ہوتا بطور شہری اور سیاسی لیڈر بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں اگر سیاسی رہنما اپنی ذات سے آگے نہیں سوچ سکتے تو انھیں قیادت کا دعویٰ نہیں کرنا چاہئے، احساس اور ذمہ داری قیادت کے بنیادی اصول ہیں لیکن نون لیگ کی قیادرت دونوں سے محروم نظر آتی ہے۔

 فواد چودھری نے کہا کہ بھارتی حکومت کورونا سے جس طرح نمٹی اس نے ایک عالمی بحران پیدا کیا ، پورا خطہ مشکل سے دو چار ہے ، ہماری دعائیں بھارت کے عوام کے ساتھ ہیں لیکن بھارتی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ فیصلوں سے اب پڑوسیوں کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے فواد چودھری کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا غیر ذمہ دار رویہ نہ صرف ایک بری مثال قائم کرے گا بلکہ لوگوں کی زندگی کو خطرے میں بھی ڈالے گا۔

Facebook Comments